جرم وانصاف
لاہورمیں بجلی چوری کیخلاف بڑی کارروائی، 55 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری پکڑی گئی
15 Feb 2026
15 Feb 2026
(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی، بھاری مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی۔
پولیس نے ایکسیئن گلشن راوی اور ایس ڈی او کے ہمراہ بند روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی، جس دوران 55 لاکھ سے زائد مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری میں بوگس میٹرز لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی جبکہ انڈر گراؤنڈ کیبل بچھا کر دوسری فیکٹری کو بھی بجلی فراہم کی جارہی تھی۔
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ لیسکو ٹیموں نے غیر قانونی کیبلز اور بوگس میٹرز اپنی تحویل میں لے کر ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یونٹس کا ڈیٹکشن بل جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
