اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گرانفروشی کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز نے گراں فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دے دیا،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے متحرک ہے۔

اے سیز، پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔لاہور بھر کی مارکیٹوں میں سبزیوں، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کے نتیجے میں گزشتہ تین روز میں مرغی، انڈوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بھنڈی، مونگرے اور گاجر کی مقررہ قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کی کمی آئی جبکہ کھجور کی قیمت میں 10 روپے کمی واقع ہوئی ہے، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اور فارمی انڈوں میں 10 روپے فی درجن کمی ہوئی ہے۔

 ڈی سی لاہور نے گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے