اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستان بار کونسل کا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(محمد اشفاق) پاکستان بار کونسل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کردیا۔

 

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد ملک نے قید میں موجود پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق حکومت، خاص طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ، اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور متعلقہ حکام اور خان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کوئی مناسب اقدام نہیں کیا گیا۔

بار کونسل نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر عمران خان کا طبی معائنہ کروایا جائے اور ان کی آنکھوں کے مسائل کا بہترین ڈاکٹرز کے ذریعے معائنہ کیا جائے، چاہے وہ ڈاکٹر عمران خان خود منتخب کریں۔

مزید برآں، انہیں ہر ممکن بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے، جیسا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات میں بیان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صحت پر عدم توجہ قانونی اور انسانی نقطہ نظر سے باعثِ تشویش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے