اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف ہمارے پاس نہیں آتا، ہم جاتے ہیں، پراپرٹی سیکٹر کو اچھی خبر دیں گے: وزیرِخزانہ

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہمارے پاس نہیں آتا، ہم جاتے ہیں۔

 

صوبائی دارالحکومت میں ’پاکستان اقتصادی ترقی اور استحکام پروگرام‘ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہے، ملکی معیشت پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، ٹیکس نیٹ کو وسیع کر رہے ہیں، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت آئے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی نظم و ضبط کیلئے سخت مگر ضروری فیصلے کیے، صنعتکاروں کے مسائل حل کریں گے، گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے پاس نہیں آتا، ہم جاتے ہیں، پراپرٹی سیکٹر پر کام ہو رہا ہے، اچھی خبر دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے