14 Feb 2026
(لاہور نیوز) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں مجموعی طور پر 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 31.64 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
لاہور میں مسجد کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، دیگر کارروائیاں بھی مختلف شہروں میں خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئیں۔
ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
