اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں286 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 26 مبینہ دہشتگرد گرفتار

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 286 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 26 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاکپتن اور سرگودھا میں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک جبکہ سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے چار خطرناک دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق علاقہ غیر سے ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹر، 34 فٹ حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹس، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللہ، اسامہ، غلام یاسین، یاسر اور عمران وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

مزید برآں، ایک ماہ کے دوران 4662 کومبنگ آپریشنز کے دوران 538 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 160,009 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے