سینئر سیاستدان زعیم قادری کی نماز جنازہ ادا، میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک
(لاہور نیوز) سینئر سیاستدان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔
رفعت حسین قادری نے زعیم قادری کا جنازہ پڑھایا، مرحوم کے درجات بلند کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔ جس کے بعد سید زعیم حسین قادری مرحوم کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کر دی گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ تین روز سے دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیاسی سماجی شخصیات سمیت اہل و عیال نے شرکت کی، اس کے علاوہ سابقہ ایم این اے مہر اشتیاق، سابقہ ڈپٹی میئر میاں طارق، بلال احمد بٹ، ندیم الحسن شاہ، سینئر صحافی فسیح اللہ، صوبائی وزیر رانا اقبال اور ایم این اے حافظ نعمان سمیت دیگر سیاسی و مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
