اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: برکت مارکیٹ کے گودام میں خوفناک آتشزدگی

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں پٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، ملحقہ عمارتوں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ شیل پمپ کے قریب آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کالر  نے اطلاع دی کہ آگ ایک گھر میں لگی تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق گودام نما عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

دوسری جانب فائر اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں اور کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پا جاسکا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گودام میں بڑی تعداد میں کرسیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے جبکہ ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر اطراف کی عمارتیں بھی خالی کرانا شروع کردی گئیں ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے