اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی۔

 

سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ میں سینئر اداکارہ کو روتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کلاسک ڈرامہ سونا چاندی میں چاندی کے کردار سے شہرت پانے والی سینئر اداکارہ کو وائرل ویڈیو میں انتہائی پریشانی میں اپیل کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ جس نے 35 سال فن کی خدمت کی، میرے شوہر مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے 40 سال اس انڈسٹری میں کام کیا، ہمارے گھر میں میت بھی پڑی ہوتی تھی تو ہم شو میں جاتے تھے لیکن اس وقت میں بہت پریشانی میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، میرے گھر کی چھت مجھ سے چھین لی گئی ہے، میرے 2 بچے اور پوتے، پوتیاں ہیں، ہماری اتنی آمدن نہیں ہے کہ ہم کرائے کے مکان میں رہہ سکیں، میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میری بات سنیں اور مجھے ملاقات کا موقع دیں۔

عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، تو پلیز میں اس پاکستان کی فنکار ہوں اور میں نے بہت محنت کی ہے، اللہ کا واسطہ میرا ساتھ دیں اور میری مدد کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے