اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلیوں سے سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والاملزم پکڑا گیا

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم بیگم کوٹ، بارہ دری روڈ، کامران پارک اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا، مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ کھلے گٹروں کی وجہ سے حادثات اور جانی نقصان کا خطرہ بھی موجود تھا۔

واسا لاہور کے مینجنگ ڈائریکٹر کی ہدایات پر واسا کے عملے  نے فوری طور پر موقع کا تفصیلی معائنہ کیا، واسا ٹیم  نے قریبی شادی ہال سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔

بعد ازاں پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، واسا لاہور کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے