13 Feb 2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس بی میں بچوں کے جھگڑے کے بعد ایک ہمسائے نے گھر میں گھس کر علی عباس پر تشدد کیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اللہ رکھا نے بچے کو ٹھڈوں اور مکوں سے مارا۔
پولیس نے واقعے کے بعد موقع پر پہنچ کر علی عباس کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ حویلی لکھا گئی ہوئی تھیں۔
