(ویب ڈیسک)مختلف مثبت عوامل کے باعث نٹربینک مارکیٹ میں پیر کو مسلسل 96ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
آئی ایم ایف کی مقررہ 5شرائط میں سے 3 مالیاتی شرائط پوری ہونے سے 1ارب ڈالر کی اگلی قسط کی راہ ہموار ہونے، عالمی بینک کی سربراہ کا پاکستان کے لیے 20ارب ڈالر کے 10سالہ ترقیاتی پیکیج کی حمایت اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کی ڈیلز سے انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو مسلسل 96ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
معاشی استحکام کی جانب بامعنی پیشرفت، موثر مالیاتی انتظام، کلیدی اقتصادی شعبوں میں بتدریج بحالی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 279روپے 46پیسے کی سطح پر آگئی تھی
