اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو ہماری ہڑتال کی کال کامیاب رہی، علیمہ خان

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہماری ہڑتال کی کال کامیاب رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کل کا احتجاج کامیاب تھا، جنہوں نے کاروبار بند کرنا تھا انہوں نے بند کیا، آپ پتہ نہیں کس مارکیٹ میں گئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جس طرح چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا کل احتجاج بھی چپ کر کے کیا، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اپنی فیملی کے ہمراہ بسنت پر گیا تھا، ہم نے کب کہا تھا کہ بسنت میں نہیں جانا، لاہوریوں کو بسنت سے کون روک سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا بچہ بچہ بسنت میں تھا، میں نے بھی گھر کی چھت پر 804 والی پتنگ اڑائی، بسنت پر لاہور پورا 804 والی پتنگوں سے بھر گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے