(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے انکے خلاف سخت الفاظ اور تبصرے پر اپنا جواب مودب انداز میں دے دیا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نجی چینل پر کہا تھا کہ وہ نعمان اعجاز کو ذاتی طور پر ناپسند اور نفرت کرتے ہیں، خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کئے تھے جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع ہو گئی تھی۔
اس کے جواب میں نعمان اعجاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کے اپنے خیالات ہوتے ہیں اور صرف خلیل الرحمٰن قمر ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا، نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ وہ ایک پبلک فگر ہیں عوامی اثاثہ نہیں، اس لئے ان کی ذاتی زندگی اور خاندان پر نامناسب رائے دینے سے گریز ہونا چاہئے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے لیکن احترام کے دائرے میں رہنا ضروری ہے۔
