اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شوگر ملز ریفرنس: نیب کو ایک ماہ میں احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت

04 Feb 2026
04 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز ریفرنس میں بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کے لیے نیب کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ احتساب عدالت میں کیس بند کرنے کے لیے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کی، جس میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل تھے، دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نئی نیب ترامیم کے بعد چیئرمین نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس، یعنی مریم نواز کے خلاف ریفرنس بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا مستقبل میں کوئی نیا نیب بورڈ آ کر اس کیس کو دوبارہ کھول سکتا ہے؟

نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ نیا بورڈ چوہدری شوگر ملز کیس کو ری اوپن کر سکتا ہے۔

اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسا ہے تو نیب بورڈ کی جانب سے کیس بند کرنے کی منظوری کی کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہتی، عدالت نے کہا کہ اگر اس مرحلے پر ضمانت کی رقم ریلیز کی گئی تو تمام ذمہ داری عدالت پر آ جائے گی جبکہ نیب کو چاہیے تھا کہ ریفرنس بند کرنے کے لیے متعلقہ احتساب عدالت سے رجوع کرتا۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی درخواست نمٹاتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ وہ ایک ماہ کے اندر متعلقہ احتساب عدالت میں انکوائری بند کرنے کے لیے باقاعدہ ریفرنس دائر کرے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز ریفرنس میں بطور گارنٹی جمع کروائی گئی 7 کروڑ روپے کی رقم کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے