(لاہور نیوز) شہر لاہور میں سورج اپنی کرنیں زمین پر بکھیرنے لگا تاہم سردی کی شدت اب بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں دنوں کے دوران شہر کا موسم خشک ریکارڈ کیا جائے گا، موسمی اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں چھٹا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 174 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
