اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھند کے باعث موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بند

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے جڑانوالہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ دھند ڈرائیونگ کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، موٹروے پولیس  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہیں۔

سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کو ترجیح دی جائے جبکہ بہترین اور محفوظ سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔

موٹروے پولیس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور دھند میں کمی کے بعد موٹروے کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے