اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رنگ روڈ کے ٹول پلازوں کی بیوٹیفکیشن، اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کی ہدایت

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) رنگ روڈ پر موجود تمام ٹول پلازوں کی بیوٹیفکیشن اور ان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن، اسفالٹ ورک، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، دیواروں پر پینٹ ورک، ٹول پلازوں کی بحالی اور پینٹ آرٹ ورک سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری، رنگ روڈ اتھارٹی، ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران  نے شرکت کی، اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو رنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ رنگ روڈ پر موجود تمام ٹول پلازوں کی بیوٹیفکیشن کی جائے اور انہیں اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے، سروس روڈ پر موجود ویلجز کی بیرونی دیواروں پر کیا گیا پینٹ ورک قابلِ ستائش ہے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ ٹول پلازوں کے نزدیک روڈ پر پینٹ آرٹ ورک سے رنگ روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا، خراب پورشنز پر اسفالٹ ورک تیزی سے جاری ہے جبکہ خوبصورت اور دلکش پودے لگانے کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ رنگ روڈ کو ایک ماڈل روڈ بنانے کی جانب تیزی سے پیش رفت کی جا رہی ہے اور رنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن میں ہر روز بہتری آ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے