اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اداروں کیخلاف پروپیگنڈا میں پی ٹی آئی ملوث ہے: طلال چودھری

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اداروں کیخلاف پروپیگنڈا میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، فوجی آپریشن ہو تو وفاق کی مداخلت ہوتی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ یہاں نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کا ہے، دہشتگردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں، سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہے تو فیصلہ جیل حکام کریں گے، یہ لوگ ملاقات کرنے نہیں ٹک ٹاک بنانے جاتے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر آفس جائیں، مذاکرات سے اٹھ کر پی ٹی آئی گئی تھی واپس بھی انہیں ہی آنا ہو گا۔

پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیجنا ہے یا نہیں؟ اس سوال پر طلال چودھری نے کہا فیصلہ ملک اور کرکٹ کے مفاد کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے