اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے اشٹام پیپرز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا، سائلین پریشان

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے اشٹام پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین پریشان ہو گئے۔

 

کم سے کم ای اشٹام پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی، طلاق اشٹام پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے سکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اشٹام پیپر فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن اشٹامپ فیس بھی 100 روپے کی بجائے اب 1000 روپے ہوگی، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اشٹام پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اشٹام پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ 5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اشٹام پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار جبکہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار کر دی گئی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اشٹام پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔

پاور آف اٹارنی کے ای اشٹام پیپر فیس 1500 سے 1800 روپے کر دی گئی، اشٹام پیر کیلئے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے