اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان علماء کونسل کا افغان حکومت کے احکامات پر اظہار تشویش

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل نے افغان حکومت کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے اعلامیہ کے مطابق افغان حکومت کے احکامات قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں، یہ تقسیم قرآن وسنت کے احکامات کے خلاف ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تقسیم ہندوانہ تعلیمات کے مشابہ ہے، افغان طالبان حکومت خود کو شرعی اسلامی حکومت قرار دیتی ہے، اسے ان امور پر اپنا مؤقف فوری طور پر دنیا کے سامنے لانا چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق عہد جاہلیت کے قوانین اور رسومات کو دوبارہ اسلام کے نام پر نافذ نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان علماء کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو انداز اختیار کیا گیا ہے، اس سے انسانیت کی توہین اور تذلیل سامنے آتی ہے، اس طرح کے احکامات کو شرعی نہیں بلکہ جدید جاہلیت کا دور ہی کہا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے