اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے: اطہر من اللہ

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(لاہورنیوز) جسٹس ریٹائرڈ اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی ہی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے۔

 

الحمرا میں سہ روزہ تھنک فیسٹ 2026 کے آخری روز خصوصی گفتگو میں جسٹس (ر) اطہر من اللہ نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے میں جانوروں کے حقوق پر فیصلہ دے چکا ہوں، جانوروں اور انسانوں کے ساتھ زیادتی میں خاص فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں معاملے ایک ہی سوچ سے آتے ہیں، یہ سوچ معاشرے میں ظلم پھیلاتی ہے، بنیادی حقوق معاشرے میں حکومت کی جانب سے لاگو کروائے جاتے ہیں، معاشرے کی طاقت برابری میں ہوتی ہے۔

اطہر من اللہ نے واضح کیا کہ مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب جمہوریت نہیں ہوتی، جب ملک ایک اتھاریٹیرین سوچ سے چلتے ہیں، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، جہاں آئین موجود ہے، بنیادی حقوق موجود ہیں لیکن یہ کاغذ پر ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ کاغذی باتیں عملی زندگی میں کوئی حصہ رکھتی ہیں؟ یہاں پر اتھاریٹیرین سسٹم ہے، اس سسٹم سے سب سے زیادہ نقصان عام اور غریب آدمی کا ہوتا ہے، اتھاریٹیرین نظام ایک کمزور ملک کی نشانی ہوتی ہے مضبوط ملک کی نہیں۔

جسٹس (ر) اطہر من اللہ نے حاضرین سے کہا کہ ہمیں خود سے سوال کرنا ہو گا کہ کیا ہم جمہوری ملک میں ہیں یا اتھاریٹیرین نظام میں ہیں؟ کاوان نامی ہاتھی کے حق کئے گئے فیصلے میں بہت سی باتیں نہیں لکھیں کیوں کہ وہ شرمندگی کا باعث بنتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے