اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر دوسرے بچے کی آمد

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔

اداکار یاسر حسین نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 24 جنوری کو انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اس خوشگوار خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ننھی مہمان 24 جنوری کو دنیا میں آئی۔

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی سٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ننھی پری کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی یہ خوش خبری اس لیے بھی خاص سمجھی جا رہی ہے کیونکہ کچھ ہفتے قبل دونوں نے مداحوں کو عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد ایک بڑی خوش خبری شیئر کرنے والے ہیں، جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین اس سے قبل ایک بیٹے کے والدین بھی ہیں، جو جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تقریبات شوبز انڈسٹری میں خاصی زیرِ بحث رہیں، جن میں متعدد نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد سے یہ جوڑا نا صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی نجی زندگی کی وجہ سے بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے