اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا تو حالات مختلف ہوتے: ترنم ناز

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(ویب ڈیسک) معروف غزل گو اور کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے غم سے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔

لیجنڈری کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے حال ہی میں پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔ سوال کے جواب میں ترنم ناز نے بتایا کہ میں نے اپنی محنت کی کمائی سے زمین لی اور اپنی پسند کے مطابق اپنا گھر بنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے اُس وقت چھوٹے تھے تو میں نے یہ گھر ان کے نام کردیا کہ چاہے گھر میرے نام ہو یا بچوں کے نام، ایک ہی بات ہے، انہوں نے نہایت دکھ میں بتایا کہ جب بچے بڑے ہوگئے اور ان کی شادی کرائی تو وہ گھر میں سے حصہ مانگنے لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی حیثیت اور اہمیت مختلف ہوتی ہے جب وہ خود اپنی پراپرٹی کے مالک ہوں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اپنا گھر بچوں کے نام کردینا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کا دکھ مجھے ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے اب بھی تابعدار ہیں لیکن اگر گھر میرے ہی نام رہتا تو صورت حال مزید بہتراور کچھ مختلف ہوتی۔

ترنم ناز کو پاورفل آواز اور کلاسیکل پی ٹی وی گانوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے، وہ استاد عاشق حسین کی شاگردہ رہ چکی ہیں اور میڈم نور جہاں سے کافی مماثلت بھی رکھتی ہیں۔

انہیں کلاسیکل موسیقی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر حکومت پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے