اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والا سپیشل ٹکٹ ایگزامینر معطل

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہورنیوز) چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے اور مسافروں سے لڑائی جھگڑا کرنے پر سپیشل ٹکٹ ایگزامینر ارشاد کو معطل کر دیا گیا۔

 

ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد نے بتایا کہ سپیشل ٹکٹ ایگزامینر کو معطل کرنے کے بعد انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین میں سامان راستے میں رکھنے پر لڑائی جھگڑا شروع ہوا تھا۔

مسافروں کی طرف سے تلخ کلامی کے بعد ویڈیوز بنانے پر بات بڑھ گئی، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دوران لڑائی ٹرین بھی رکی رہی۔ریلوے ذرائع کے مطابق دیگر مسافروں نے لڑائی جھگڑا ختم کرایا، مسافروں کی شکایات پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پیر کے روز انکوائری ٹیم کے سامنے ٹکٹ ایگزامینر، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اور گارڈ بھی پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹرین میں مسافر کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا واقعہ 4 ، 5 روز قبل پیش آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے