اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 4 یونٹس بند، 15 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو مقدمات درج کروا دیئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے شہر بھر میں 122 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، کارروائی کے دوران 210 پیکٹ گٹکا سمیت دو من سے زائد مختلف ممنوعہ اور ایکسپائر اشیاء اور آئل برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیئے گئے، چار فوڈ یونٹس بند جبکہ 15 فوڈ پوائنٹس کو دو لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی مختلف اشیائے خورونوش کے 7 سیمپل بھی حاصل کئے گئے، جن میں سے مصالحہ جات کے سیمپل فیل ہونے اور گٹکا برآمد ہونے پر مقدمات درج کروائے گئے۔

عاصم جاوید نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد یونٹس کو بند کیا گیا، انسپکشن کے دوران ریسٹورنٹس میں ناقص اسٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی، جبکہ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بعض مقامات پر فنگس زدہ فریزر، ٹوٹے اور گندے فرش پر اشیائے خورونوش کی تیاری کی جا رہی تھی، جبکہ گوشت دھونے کیلئے  گندے اور ناقص پانی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خوراک کی تیاری سے لے کر ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے