اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی قانون سازی میں تعاون پر تیار

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی مان گئی اور قانون سازی میں مکمل تعاون کرنے پر تیار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی میں تعطل کی برف نئے رابطہ میں پگھلی، سپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ  نے پی پی وفد سے ملاقات کی۔

نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی پی پی وفد میں شامل تھے، حکومتی وفد نے پی پی کو مشترکہ اجلاس کی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلزپارٹی کو مشترکہ اجلاس کی مجوزہ قانون سازی پر بریفنگ دی، اعظم نذیر تارڑ، وزارت قانون حکام  نے مجوزہ بلوں پر پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی۔

پیپلزپارٹی کو دانش سکولز، گھریلو تشدد، نیشنل کمیشن انسانی حقوق بل پر تحفظات تھے، حکومت نے مشترکہ اجلاس کے تینوں بلوں پر پی پی کے تحفظات دور کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی پی کی ترامیم شامل کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، حکومت مشترکہ اجلاس کے تینوں بلز میں پی پی کی ترامیم شامل کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے