اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں بھی بادل برس پڑے، سردی بڑھ گئی

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بھی بادل برس پڑے، ایبٹ روڈ، لکشمی، گوالمنڈی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث سردی بڑھ گئی۔

شہر کا موسم ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے لگیں، جوہرٹاؤن، جیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش، شادمان ،ایوان صنعت وتجارت روڈ ،قرطبہ چوک پر بھی بارش شروع ہو گئی، ٹاؤن شپ، باگڑیاں اور گرین ٹاؤن کے اطراف بھی بوندا باندی ہوئی۔

شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں، لیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے