22 Jan 2026
(لاہور نیوز۹ نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کر دوبارہ حصولی کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی خدمات اب ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائز مراکز پر دستیاب ہو گئی، نادرا کے مطابق شہری اب اپنے گھر کے قریب موجود ای سہولت فرنچائز سے قومی شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ شناختی کارڈ کے متبادل کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کو مرکزی دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور خدمات تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی، قریبی ای سہولت فرنچائز کی معلومات کے لیے نادرا کی ویب سائٹ پر مکمل فہرست دستیاب ہے۔
