اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز کی تقسیم کا آغاز

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) بسنت کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے مفت سیفٹی راڈز کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس مقصد کیلئے مال روڈ فیصل چوک پر خصوصی سٹال قائم کیا گیا ہے جہاں شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر سٹی ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید اور رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے خود شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے اور انہیں بسنت کے دوران ممکنہ خطرات سے بچاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدام بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے ہونے والے ممکنہ حادثات کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز کا استعمال یقینی بنائیں اور سڑکوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بسنت یا کسی بھی موقع پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں تاکہ حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے