(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے بسنت کے تہوار کو شہریوں کیلئے رنگا رنگ اور محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
بسنت کے موقع پر لاہور میں شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ حکومتی پروگرامز میں شرکت کر سکیں اور تہوار کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں اور کالجز سے بسیں طلب کر لی ہیں، ذرائع کے مطابق یونیورسٹیوں سے 500 اور کالجز سے 100 بسیں طلب کی گئی ہیں، جبکہ ڈی پی آئی کالجز نے اپنی 100 بسوں کی لسٹ محکمہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی ہے۔
فری بسیں شہر کے مختلف پوائنٹس پر کھڑی کی جائیں گی اور شہریوں کو بسنت کے دوران آمدورفت کی آسانی فراہم کریں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کو بسنت کے سرکاری پروگرامز میں حصہ لینے میں سہولت فراہم کرے گا اور تہوار کو مزید محفوظ اور منظم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
