اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محبت میں دل ٹوٹنے پر کچھ دن روئی مگر پھر آگے بڑھ گئی: انعم تنویر

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) اداکارہ انعم تنویر نے انکشاف کیا ہے کہ محبت میں دل ٹوٹنے پر کچھ دن روتی رہی پھر آگے بڑھ گئی۔

حال میں اداکارہ نے دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق رات میں شرکت کی اور اس دوران دل ٹوٹنے اور محبت میں ہونے والے نقصان کے بارے میں بات کی۔

انعم تنویر نے کہا کہ محبت کرنے والے کو مشکل سے چھوڑا جاتا ہے، اگر اس کا زوال آجائے تو یہ آپ کے اوپر ہے کہ اس کا کتنا ساتھ دینا چاہتے ہیں، زوال پر ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ جب کسی سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں تو خود پر ہی زوال آجاتا ہے، آپ بہت زیادہ اس کا خیال رکھ رہے ہوتے ہیں لیکن وہ اس بات کو ہوا میں اڑا دیتا ہے، میں دو سال زوال میں رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ محبت سے بڑھ کر بھی زندگی میں بہت کچھ ہے، اگر مجھے کوئی سمجھ نہیں آرہا ہوتا تو اسے چھوڑ کر آگے بڑھ جاتی ہوں۔

انعم تنویر نے کہا کہ محبت میں دل ٹوٹنے پر کچھ دن روتی رہی پھر آگے بڑھ گئی، محبت بہادر انسان کرتا ہے، بزدل انسان نہ محبت کرسکتا ہے نہ ہی نبھا سکتا ہے، وہ بھی بزدل شخص تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے