اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راشد محمود کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

 

سینئر اداکار راشد محمود جو شاہین، کاجل گھر، اندھیرا اُجالا، مرزا غالب، ریاست، محبت روٹھ جائے تو اور دیگر کلاسک ڈراموں میں اداکاری کیلئے مشہور ہیں، اداکار بنیادی طور پر منفی کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں راشد محمود نے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی، سینئر اداکار نے اپنی صحت کا بتاتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

اداکار نے کہا کہ میں گزشتہ بیس دنوں سے بستر پر ہوں، میں پہلے ہی دل کا مریض تھا جب مجھے ورٹیبرا کے مسائل کی تشخیص ہوئی تو میں نے کئی علاج کروائے، پہلے مجھے ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا، جہاں میرے ٹیسٹ کیے گئے اب میرے موہروں کا مسئلہ ہے۔

راشد محمود نے کہا کہ علاج کے بعد کچھ چلنے کے قابل ہوا ہوں، میری مداحوں سے اپیل ہے کہ میری صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ کچھ کام کرنے کے قابل ہوسکوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے