اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیصل رحمان کے بالوں کا نیا اسٹائل سوشل میڈیا پر توجہ کامرکز بن گیا

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے بالوں کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی۔

یصل رحمان کے مطابق وہ کافی عرصے سے لمبے بالوں کو الوداع کہنا چاہتے تھے، تاہم انہیں بالوں کے زیادہ جھڑنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے وہ فیصلہ مؤخر کرتے رہے۔فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ نئے ہیئر کٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والا زبردست اور مثبت ردِعمل ان کے اعتماد میں مزید اضافہ کا باعث بنا ہے۔

 

 

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی مداحوں کے مطابق فیصل رحمان اپنے نئے انداز میں ایک بار پھر جوانی کے دور کی یاد دلا رہے ہیں جبکہ بعض نے انہیں ہالی ووڈ کے ہیرو سے تشبیہ دی۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ فیصل رحمان کی یہ تبدیلی نہ صرف ان کے کیریئر میں تازگی لے کر آئی ہے بلکہ ان کی دلکش شخصیت کو بھی نمایاں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل رحمان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور بعد ازاں ٹیلی وژن پر بھی اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے خود کو منوایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے