21 Jan 2026
(ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی نے اپنی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں لیکن عوام کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
صبور علی نے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا اور سجل علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں بہنوں کی یہ یادگار تصاویر ان کے مضبوط رشتے اور خلوص کی خوبصورت عکاسی کرتی ہیں۔
سالگرہ کی یہ جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ایک جانب مداحوں اور شوبز شخصیات نے سجل علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور تصاویر کی خوب تعریف کی تو دوسری جانب بعض صارفین نے دونوں بہنوں بالخصوص صبور علی کے بولڈ لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

