اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مشی خان سانحہ گل پلازہ پر آبدیدہ ہوگئیں

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مشی خان سانحہ گل پلازہ پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رو پڑیں۔

مشی خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے کراچی کا نظام تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔اداکارہ مشی خان نے مزید کہا کہ کراچی کچرے سے بھرا ہوا ہے، سڑکیں کھودی ہوئی ہیں، پینے کے لیے صاف پانی نہیں ہے۔

 

 

انھوں نے سوال کیا کہ کراچی کا بجٹ کہاں جاتا ہے؟ آپ لوگوں نے شہر کا کیا حال کردیا ہے۔ وہاں کے محنتی لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ہے۔مشی خان نے کہا کہ نظر تو نہیں آتا کہ کراچی میں بجٹ کہاں لگتا ہے، آپ لوگ بس بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ اللہ کا خوف نہیں کہ کراچی کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شہری ٹیکس دینے کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں، بجٹ کا پیسا شہر میں لگنے کے بجائے گھروں میں جمع کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کراچی اب ویسا لگتا نہیں جیسا آج سے 20 سال ، 30 سال پہلے تھا۔ میئر، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر اور وزرا آخر لوگوں کا سامنا کیسے کرلیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے