اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ناقص خوراک کے بیوپاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مرغیاں اور دیگر ممنوعہ اشیاء تلف

20 Jan 2026
20 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری خوراک کے بیوپاریوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا۔

علی الصبح لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں بڑی کارروائی کے دوران بیمار اور غیر صحت بخش خوراک کو تلف کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 7 ہزار 250 کلو بیمار مرغیاں، ایک من سے زائد دودھ اور دیگر ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، اس موقع پر 64 سپلائرز اور شاپس میں موجود 1 لاکھ 32 ہزار کلو مرغیوں کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔

اسی دوران سبزازار کے علاقے میں ناقص دودھ کی فروخت پر ایک ڈیری شاپ کو بند کر دیا گیا، دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق میٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 4 سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں، خوراک کے کاروبار کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازم ہے، جبکہ غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ بزنس آپریٹرز کو قوانین پر ہر صورت عمل کرنا ہو گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نو کمپرومائز پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، شہری خوراک سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے