19 Jan 2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسکے علاوہ لاہور میں آلودگی کی شرح 266 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سی ای آر پی 469, علامہ اقبال ٹاؤن 346، برقی روڈ 283، بیدیاں 281، ماڈل ٹاؤن 292، ڈی ایچ اے فیز فائیو 298 آلودگی کی شرح ریکارڈ کی گئی، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
