19 Jan 2026
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے قانونی ضابطے پورے کئے جا رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ چیمبر میں مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ زیر غور آیا، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔
