(لاہور نیوز) ماہ شعبان المعظم ۷۴۴۱ھ کا چاند نظرنہیں آیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم ۷۴۴۱ھ21جنوری بروزبدھ کو ہو گی،
ماہ شعبان المعظم۷۴۴۱ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے زونل رؤیت ہلال کمیٹی کی صدارت کی ۔اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹروزارت مذہبی امورپاکستان حافظ عبدالقدوس، ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ اورنصیرالدین نے کی۔
فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔
اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں منعقد ہوئےمولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔
پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم ۷۴۴۱ھ21جنوری بروزبدھ کو ہو گی۔
