اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کا کنیکٹڈ پنجاب کے نام سے نیا منصوبہ لانے کا فیصلہ

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کنیکٹڈ پنجاب کے نام سے نیا منصوبہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبہ گیر ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل گورننس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، کنیکٹڈ پنجاب پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 100 ملین ڈالر مقرر کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

منصوبے کیلئے فنڈز بیرونی فنانسنگ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے، قرض کی ادائیگی کارکردگی سے مشروط ہوگی، ڈی ایل آئی ماڈل کے تحت فنڈز جاری ہوں گے۔

حکومت کے مطابق بغیر کام کے کوئی قسط جاری نہیں ہو گی، منصوبے کے تحت پورے پنجاب میں فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھایا جائے گا۔

رائٹ آف وے اور این او سی قوانین نرم کر کے نجی کمپنیوں کیلئے راستہ بنایا جائے گا، نجی ٹیلی کام کمپنیاں دیہی اور پسماندہ علاقوں تک فائبر پہنچائیں گی۔

اس وقت پنجاب میں صرف 16 فیصد ٹاورز فائبرائزڈ ہیں، حکومت نے خلا پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو ایک ہی ہائی سپیڈ ڈیجیٹل نیٹ ورک سے جوڑنے کی تیاری جاری ہے۔

فائلوں اور سرکاری ریکارڈ کو مکمل طور پر آن لائن منتقل کیا جائے گا، فیسوں، ٹیکسوں اور جرمانوں کی ادائیگی موبائل اور کارڈ سے ممکن بنائی جائے گی۔

کم از کم 15 مختلف شعبوں کو ڈیجیٹل ادائیگی نظام سے منسلک کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، منصوبے سے شہریوں کو دفاتر کے چکر، تاخیر اور رشوت سے نجات دلانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق کنیکٹڈ پنجاب سے کروڑوں شہری تیز انٹرنیٹ، شفاف نظام اور بہتر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے