19 Jan 2026
(محمد اشفاق) لاہور کی سیشن کورٹ نے جوا ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں چار فروری تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت این سی سی آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہیں اس لئے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے عدالت مہلت فراہم کرے۔
عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں چار فروری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
