اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ شروع

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایشیا کے سب سے بڑے اور تاریخی میو ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان  نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ میو ہسپتال کی تاریخی عمارتوں کو ان کے اصل فنِ تعمیر کے مطابق بحال کیا جائے گا، جبکہ ہسپتال کے مشہور “کلاک وارڈ” کو بھی اس کی قدیم اور اصل شکل میں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا تاکہ اس تاریخی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔

سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کی جانب سے بحالی منصوبے کے مختلف مراحل پر صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں منصوبے کے دائرہ کار، ٹائم لائن اور تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان  نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ بحالی کا تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے