اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) 19 جنوری 2013ء کو جہانِ فانی سے کوچ کر جانے والی مہناز بیگم کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھول رہی ہے اور وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

1955ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی گلوکارہ مہناز بیگم کا اصل نام تسنیم تھا، انہوں  نے سرسید گرلز کالج سے بی اے کیا اور 1972 میں باقاعدہ طور پر فن موسیقی میں قدم رکھا۔

امیر امام  نے مہناز بیگم کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام  نغمہ زار  کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا، پی ٹی وی پر گائیکی کے بعد ان کی شہرت فلم سکرین تک جا پہنچی۔

مہناز  نے کئی برسوں تک ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی سریلی آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی، فنی خدمات پر مہناز کو 13 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کی عظیم گلوکارہ طویل عرصے بیمار رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں، ان کی یاد آج بھی مداحوں کے دلوں میں ان کے گیتوں کی شکل میں زندہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے