اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف شاعر اور ادیب منو بھائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) معروف صحافی، شاعر اور ادیب منو بھائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے۔

منو بھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا، وہ 6 فروری 1933ء کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے، گریجویشن گورنمنٹ کالج اٹک سے کی، مختلف اخبارات میں ادارتی عہدوں پر بھی فائز رہے، پاکستان ٹيلی ویژن کیلئے بہت سے ڈرامے لکھے، ان کا سب سے مشہور ڈرامہ ’’سونا چاندی‘‘ ہے، دیگر ڈراموں میں ’’دشت‘‘ اور ’’آشیانہ‘‘ بھی بہت مقبول ہوئے، اس کے علاوہ ہزاروں کالم بھی لکھے۔

بحیثیت صحافی انہوں  نے سیاست سے  لے کر ثقافت کو قریب سے دیکھا تھا، اس لئے ان کی شاعری میں حقیقت نگاری کا عنصر نمایاں ہے، منو بھائی کی مشہور تصانیف میں ’’محبت کی ایک سو نظمیں‘‘، ’’جنگل اداس ہے‘‘ اور ’’انسانی منظر نامہ‘‘ شامل ہیں۔

منو بھائی نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، جس کے وہ تاحیات چیئرمین رہے، اس فاؤنڈیشن سے مستحقین کے زخموں پر آج بھی ایسے ہی مرہم رکھا جا رہا ہے جیسے ان کی حیات میں جاری تھا۔

صحافت اور ادب میں خدمات پر منو بھائی کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، وہ طویل علالت کے بعد 19 جنوری 2018ء کو 85 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے، انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے