پنجاب حکومت کا 60 ہزار آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہمی کا دعویٰ غلط ہے، حافظ غضنفر عزیز
(لاہور نیوز) جمیعت علمائےاسلام پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا 60 ہزار آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہمی کا دعویٰ غلط ہے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب نےکہا ہے کہ صوبہ بھر میں اعزازیہ سے انکار کرنے والوں کے نام بھی شامل کردئیے گئے۔ آئمہ مساجد کی فہرستوں میں ایک مسجد کا نام متعدد بار ڈال کر گنتی پوری کرنے کی کوشش کی گئی۔
سرکاری مساجد کے آئمہ کے نام بلا اجازت شامل کئے گئے جو اب وصولی سے انکاری ہیں، آئمہ مساجد کے اعزازیہ کا جعلی پن بے نقاب ہو گیا، پنجاب حکومت کا ساٹھ ہزار آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہمی کا دعوی غلط نکلا۔
حافظ غضنفر عزیز نے مزید کہا ہےکہ معلوم نہیں وزیر اعلیٰ صاحبہ عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں یا انتظامیہ انہیں بیوقوف بنا رہی ہے، حکمران اعزازیہ کے نام پر مساجد کو کنٹرول میں لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
جمعیۃ علماء اسلام کا بیانیہ حکمرانوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، اعزازیہ کھوئی ہوئی مقبولیت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔
