(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے وائلڈ لائف کے پانچ میٹ سپلائرز اور سمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔
کارروائیاں لاہور، ساہیوال، وہاڑی،اور بھکر میں کی گئیں، جن کے دوران سپلائرز اور سمگلرز سے 10 زندہ تیتر، درجنوں زندہ جنگلی بیبلرز، ایک الُو، دو زندہ بندر، 45 ذبح شدہ جنگلی بیبلرز اور درجن کے لگ بھگ ذبح شدہ بٹیر برآمد ہوئی۔
ملزمان کیخلاف مقامی تھانوں میں ایف آئی آرز درج قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، زندہ جنگلی بیبلرزاور الُو قدرتی ماحول میں آزاد کر دیئے گئے جبکہ بندر ہیڈ سلیمانکی وائلڈ لائف پارک منتقل کئے گئے ہیں، اسی طرح برآمد کئے گئے 10 زندہ تیتر بھی عدالتی احکامات کے بعد آزاد کر دیئے جائیں گے۔
وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے بھی عدالت سے سرچ وارنٹ کے بعد راوی روڈ پر چھاپہ مار کر گھر سے درجن کے لگ بھگ ذبح شدہ جنگلی بٹیر برآمد کیے، ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
