18 Jan 2026
(ویب ڈیسک) ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ (ذیا بیطس اور پری-ڈائیبیٹیز کی ایک عام علامت) الزائمرز بیماری کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق وہ لوگ جن کے خون میں کھانے کے بعد شوگر زیادہ ہوتی ہے ان کے بعد کی زندگی میں الزائمرز میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔کھانے کے بعد خون میں شوگر کی مقدار اس وقت بڑھتی ہے جب گلوکوز کی مقدار فوری طور پر بڑھتی ہے اور دیر تک بڑھے رہتے ہیں۔
تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر اینڈریو میسن کا کہنا تھا کہ نتائج مستقبل میں اس کیفیت سے بچنے میں لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ بلڈ شوگر صرف قابو کرنا اہم نہیں بلکہ بالخصوص کھانے کے بعد اس مقدار قابو کرنا اہم ہے۔
