اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی دعوت عظیم کامیابی قرار

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل نے امریکی صدر کے ساتھ پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت کو عظیم کامیابی قرار دیا ہے۔

لاہور سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

اُنہوں  نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر  نے جس طرح امریکی صدر کے ساتھ اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی ترجمانی کی ہے وه قابل فخر ہے۔

حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے امت مسلمہ کے ساتھ اہل فلسطین کیلئے کردار کو آگے بڑھائیں، بلاشبہ اِس دعوت سے پاکستان کا عالمی وقار اور کردار واضح دنیا کے سامنے آیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے