اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن: آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن قریب

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہورنیوز) شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے معاملے پر صوبوں کی جانب سے عدم تعاون کے باعث آئی ایم ایف کی مقررہ ڈیڈ لائن قریب آگئی۔

 

ذرائع کے مطابق وزارتِ صنعت و پیداوار کی درخواست کے باوجود صوبوں نے تاحال مطلوبہ قانون سازی مکمل نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے لیے مارچ 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے جبکہ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت کو جون 2026 تک شوگر سیکٹر سے مکمل طور پر نکلنا ہو گا، تاہم اکتوبر 2025 سے تیار کی گئی ڈی ریگولیشن تجاویز پر اب تک خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہو سکی۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کو خطوط لکھ کر صوبائی اسمبلیوں سے قانون سازی کی درخواست کی ہے تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ نے متعلقہ محکموں کو سمری جاری کرنے پر وفاق کو سی سی رکھا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ڈی ریگولیشن کے بعد کسانوں کو گنا کاشت کرنے یا نہ کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی اور انہیں ملک بھر کی تمام شوگر ملوں کو گنا فروخت کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہو گا، گنے کی نقصان دہ اقسام سے متعلق نیگیٹو لسٹ حکومت کی جانب سے جاری کی جائے گی۔

ڈی ریگولیشن کے بعد ملک بھر میں نئی شوگر ملز کے قیام پر کوئی سرکاری پابندی نہیں ہو گی جبکہ شوگر کی برآمد پر عائد پابندی بھی ختم کر دی جائے گی، اسی طرح چینی کی درآمد پر ٹیرف اور چینی یا اس کی تیاری کے لیے خام مال کی درآمد پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے